خیبر پختونخوا

وزیر اعلی محمود خان کا کورونا سے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نوراسلام کے انتقال پرافسوس کا اظہار، لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نور اسلام کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کورونا کی صورتحال میں ڈاکٹروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔