خیبر پختونخوا

وزیراعلی محمود خان کا بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرحد پار سے ایف سی کے دستے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرحد پار سے ایف سی کے دستے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےواقعے میں ایف سی کے چار جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والے ایف سی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ملک میں امن کے لئے سکیورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔