خیبر پختونخوا

وزیراعلی محمود خان کا دیر،جندول معیار بازار میں ٹریفک پولیس کی طرف سے شہری پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے دیر، جندول معیار بازار میں ٹریفک پولیس کی طرف سے شہری پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے متعلقہ حکام کو واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ تشدد کے مرتکب پولیس اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متاثرہ شہری کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا کام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، اس طرح کے واقعات غیر قانونی اور نا قابل برداشت ہیں اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔