خیبر پختونخوا

وزیراعلی محمود خان کاکوروناسے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹرعلی اکبر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کوروناسے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی اکبر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ کورونا وبا کی صورتحال میں ڈاکٹروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔