خیبر پختونخوا

 اراکین صوبائی کابینہ اور پارلیمانی سیکرٹریوں کے اپنے حلقوں اور حجروں میں لوگوں سے عید ملنے اور دیگر میل جول پر پابندی عائد 

پشاور(چترال ایکسپریس)عید الفطر کے موقع پر کورونا وباءکے مزید پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ایک اہم قدم کے طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اراکین صوبائی کابینہ اور پارلیمانی سیکرٹریوں کے اپنے حلقوں اور حجروں میں لوگوں سے عید ملنے اور دیگر میل جول پر پابندی عائد کردی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے تمام صوبائی وزراء، مشیروں ، معاونین خصوصی ، پارلیمانی سیکرٹریوں اور ممبران صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام الناس کے تحفظ کیلئے عید الفطر کے موقع پر اپنے حلقہ ہائے نیابت میں حجروں اور دیگر مقامات پر لوگوں سے عید ملنے جیسی سرگرمیوں سے گریز کریں اور عید کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاہے کہ عید الفطر کے موقع پر کورونا وباءکے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر اراکین صوبائی کابینہ اور ممبران صوبائی اسمبلی وسیع تر عوامی مفاد میں ایسی تمام سرگرمیوں سے گریز کریں تاکہ عید کے موقع پر اس وباءکے بڑے پیمانے پر متوقع پھیلاﺅ کو روکا جا سکے اور اس مہلک وباءسے شہریو ں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔