
تازہ ترین
خیبر پختونخوا کی حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کو 8 مئی سے 16 مئی تک سیاحتی مقامات کی سیاحت پر پابندی سے مثتثنیٰ قرار دیا۔
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)خیبر پختونخوا کی حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کو 8 مئی سے 16 مئی تک عید، چلم جوش سمیت دیگر سیاحتی مقامات کی سیاحت پر پابندی سے مثتثنی قرار دیاہے۔ 8 مئی کو محکمہ سیاحت حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کی گئی حکمنامے
میں کہاگیاہے کہ غیرملکی سیاح انفرادی اور گروپ کی صورت میں ایس اوپیز کی پابندی کرکے سیاحتی مقامات کی سیاحت کرسکیں گے چترال ِٹاون اور کلاش ویلی کے نمایندوں نے حکومت کی طرف سے غیر ملکی سیاحوں کو دی گئی رعایت کا خیر مقدم کیاہے۔ٰ
