خیبر پختونخوا

وزیر اعلی محمود خان نے ضلع مہمند کی تحصیل امبار میں پانی کی ٹینکی گرنے سے سات کم سن بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند کی تحصیل امبار میں پانی کی ٹینکی گرنے سے سات کم سن بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے بچوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔