تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کاشہریوں سے چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریزکرنے کی پر زوراپیل 

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شہریوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں اور اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف قانونی جرم ہے بلکہ ایک معاشرتی برائی بھی ہے، ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں نکلنے والی اندھی گولی یا تو کسی کی جان لے سکتی ہے یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دو چار کر سکتی ہے اور کسی کی عید کی خوشیاں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے لہذا شہری نہ صرف خود ہوائی فائرنگ سے گریز کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کرکے ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے پولیس کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی مکمل سد باب کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔