تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا اچانک دوروں کا سلسلہ جاری،بغیرکسی پروٹوکول حیات آباد،کارخانو مارکیٹ،جمرودروڈ اوررنگ روڈ کا دورہ 

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منگل کے روز صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر اعلی نے بغیر کسی پروٹوکول حیات آباد، کارخانو مارکیٹ، جمرود روڈ اور رنگ روڈ کا دورہ کیا اور لاک ڈاون کی صورتحال، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی نے کارخانو مارکیٹ کے علاوہ دیگر مقامات پر لاک ڈاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کارخانو مارکیٹ میں بعض دکانداروں کی طرف سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو وارننگ دیتے ہوئے لاک ڈاون پر سختی عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔