تازہ ترین

تورخم بارڈر پر تعینات لیڈی ڈاکٹر کی طرف سے مریضوں سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو،وزیر اعلی محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا

پشاور(چترال ایکسپریس)تورخم بارڈر پر تعینات لیڈی ڈاکٹر کی طرف سے مریضوں سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو کاا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا، وفاقی وزارت صحت کے متعلقہ حکام کو ڈاکٹرکیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلی کے نوٹس پر ڈاکٹرکو E&D رولزکے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا۔یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سے علاج کی غرض سے آنے والے ہمارے مہمان ہیں،علاج کی غرض سے آنے والے افغان مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ افغان بھائیوں بہنوں کیساتھ اس طرح کا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگاالزام ثابت ہونے پر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔