تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کا بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت، فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے اسرائیلی فوج کی طرف سے معصوم فلسطینیوں پر حملوں کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معصوم اور بے گناہ فلسطینی عوام کی ہر ممکن سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے اور اس نہتے شہریوں کے خلاف ظلم وستم کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کریں اور فلسطینیوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے کردار ادا کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔