تازہ ترین

کورونا وبا کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظرعید انتہائی سادگی سے منائیں،ایک دوسرے سے عید ملنے سے گریز کریں.وزیراعلیٰ کی عوام سے اپیل

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک بار پھر عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع کورونا وبا کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر عید انتہائی سادگی سے منائیں، ایک دوسرے سے عید ملنے سے گریز کریں، سماجی فاصلوں کے اصولوں پر عمل کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور عید کی تعطیلات اپنے گھروں میں گزاریں۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے اس عید کے موقع پر ہم احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرکے اس وبا سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اس عید پر ہماری معمولی سی بے اختیاطی ہمیں بڑی مشکل سے دوچار کر سکتی ہے لہذا شہری کورونا ایس او پیز اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرکے زمہ داری کا ثبوت دیں۔ وزیر اعلی نے سیاسی رہنماؤں اور منتخب عوامی نمائندوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس عید کے موقع پر اپنے حلقوں اور حجروں میں عوام سے عید ملنے اور دیگر عوامی میل جول سے گریز کریں اور دوسروں کی بھی اس بات کی تلقین کریں۔ وزیر اعلی نے آئمہ مساجد اور علمائے کرام سے بھی خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں اور خصوصا نماز عید کی اجتماعات کے لئے حکومت کی طرف جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیاسی و سماجی حلقے، منتخب عوامی نمائندے ، علمائے کرام اور عوام اس سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔