تازہ ترین

گھروں سے دور عوام کی جان ومال کی حفاظت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ڈیوٹی پر مامور پولیس آفیسران وجوانان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ڈی پی او چترال ثونیہ شمروز خان

چترال(چترال ایکسپریس)نماز عید الفطر پولیس لائن چترال میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پییز کے مطابق ادا کر دی گئی،
نماز عید میں ایس پی انوسٹیگیشن خالد خان،ایس ڈی پی او سرکل چترال محمد یعقوب،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹراقبال کریم آر آئی پولیس لائن شیر وزیر خان، ایس ایچ اوز صاحبان سمیت ضلع بھرسے پولیس آفسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نماز عید کے بعد حالیہ کارونا وباء سے خلاصی، شہدائے پولیس کی بلند درجات کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے خصوصی دُعائیں مانگی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ثونیہ شمروز خان، دیگر سٹاف کے ہمراہ عیدالفطر کے ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی اہلکاروں اور ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دینے والے جوانوں سے ملی اور ان کو عیدالفطر کی مبارک باد دی اورجوانوں عید کی تحائف تقسیم کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر چترال ثونیہ شمروز خان اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے اس پرُمسرت موقع پر اپنے گھروں سے دور عوام کی جان ومال کی حفاظت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ڈیوٹی پر مامور پولیس آفیسران وجوانان کی خدمات قابل ستائش ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔بعد ازاں ڈی پی لوئر چترال کی طرف سے پولیس لائن میں بڑے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔