تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری زاہد مہمند کے انتقال پر اظہار افسوس ،لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری زاہد مہمند کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم زاہد مہمند پارٹی کے ایک سرگرم کارکن تھے اور ان کی وفات سے پارٹی ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی ۔
درایں اثناء وزیر اعلی نے ٹریفک کے حادثے میں انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔