چترالی زبان کے معروف ادیب اورشاعر صادق اللہ صادق حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے،نماز جنازہ بعد از نماز عصر سنگور میں ادا کی جائیگی

چترال ل(چترال ایکسپریس )چترالی زبان کے معروف ادیب اورشاعر صادق اللہ صادق اتوار کی صبح اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 62برس تھی اور دو سال قبل محکمہ تعلیم سے اکاونٹس افیسر کے طور پر ریٹائر ہوگئے تھے۔ انہیں لویر چترال میں واقع گاؤں سنگور میں اتوار کے روز بعدآز نماز عصرسپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ نیشنل بنک آف پاکستان کے ملاکنڈکے ریجنل منیجر ظاہر اللہ، ریٹائرڈ صوبیدار بہادر اللہ، پرنسپل بشیر اللہ کے بھائی تھے۔ وہ انجمن ترقی کھوار چترال کے سینئر نائب صدر بھی تھے اور نظم ونثر میں کئی کتابوں کے مصنف تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔