
تازہ ترین
وزیر اعلی محمود خان کاعوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار، لواحقین سے تعزیت
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
