تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کاکورونا سے اسسٹنٹ کمشنر پشاور شمس الاسلام کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے اسسٹنٹ کمشنر پشاور شمس الاسلام کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین تعزیت کی ہے۔یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے مرحوم شمس الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک قابل اور محنتی آفیسر تھے، وہ صحیح معنوں میں صوبائی حکومت کا ایک اثاثہ تھے جس نے کورونا کی صورتحال میں گرانقدر خدمات انجام دیں اور ان کے انتقال سے صوبائی حکومت ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر سے محروم ہوگئی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
کورونا وبا کی صورتحال میں انتظامیہ کے افسران، اہلکاروں، پولیس اور دیگر فرنٹ لائن ورکز کے کردار سراہتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے تمام عملے کی خدمات اور قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں جو انسانیت کی بے لوث خدمت کی ایک عمدہ مثال ہے، حکومت اور پوری قوم ان فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات اور قربانیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔