تازہ ترین

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن عبدالغفور افریدی کا دورہ چترال،لواری ٹنل میں پولیس ٹورسٹ فسلیٹیشن سنٹر کا افتتاح

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ ریجن عبدالغفور افریدی نے گذشتہ روز چترال کا دورہ کیا۔ڈی پی او لوئر چترال ثونیہ شمروز خان، ایس انیوسٹیگشن خالد خان اور دیگر افسراں نے اُن کا لواری ٹنل میں استقبال کیا۔
اُنہوں نے لواری ٹنل میں پولیس ٹورسٹ فسلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا اور وہاں سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ ڈی پی او لوئر چترال ثونیہ شمروز خان صاحبہ کا یہ اقدام چترال میں سیاحت کے ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اُنہوں نے ڈی پی او لوئر چترال کی طرف سے خاص کر نیچے اضلاع سے آنے والے سیاحوں کے لئے کی گئی سہولیات کو سراہا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔