تازہ ترین

سی ایس ایس امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے عمران الحق کا چترال اور پھر اپر چترال پہنچے پرشایان شان استقبال کیا گیا

اپر چترال(چترال ایکسپریس رپورٹ جہانگیر جگر)سی ایس ایس کے حالیہ امتحان میں صوبہ کے پی کے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خوش قسمت عمران الحق کامیابی کے بعد چترال اور پھر اپر چترال پہنچے تو ان کا شایان شان استقبال کیا گیا۔ ریس بیگالے قوم کےعلاوہ انکے دوستوں رشتہ داروں نےریشن بونی اور استارو کےمقام پر گاڑیوں کے جلوسوں میں ان کا پرتپاک استقبال کیا درجنوں ہار ان کو پہناے اور نعرے بازی کی ۔مقامی لوگوں ک کہنا تھا کہ عمران الحق نے زبردست محنت کےبعد یہ پوزیشن حاصل کی ہے جو کہ پورے علاقے کے لیے قابل فخر ہے اس سے دوسرے امیدوار بھی ان کی تقلید کرتے ہوے ایسے بڑے امتحانات میں نمایان پوزیشن حاصل کر کے ملک و قوم اور علاقے کانام روشن کریں گے یاد رہے کہ عمران الحق ضلع لویر چترال اور ضلع اپر چترال دونوں کے رہایشی ہیں اور ساتھ ساتھ حافظ  قرآن بھی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔