تازہ ترین

 گورنرشاہ فرمان، وزیراعلی محمود خان اور وفاقی وزیر پرویز خٹک کا ولی باغ چارسدہ میں بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر پرویز خٹکبدھ کے روز ولی باغ چارسدہ گئے جہاں انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر رہنما بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر ایمل ولی خان سمیت غمزدہ خاندان ، اے این پی کی سینئر قیادت اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کچھ وقت متاثرہ خاندان کے ساتھ گزارا اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

َِِ

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔