نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

یہ فیصلہ اسلام  آباد میں سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق 24 مئی سے  ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ریسٹورنٹس اورہوٹلز میں آؤٹ ڈورڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنےکا اعلان کیا گیا ہے، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں ٹیک اوےکی سہولت 24 گھنٹے کے لیےکردی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 5 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں مرحلہ وار  اسکول کھولنےکی اجازت  ہوگی۔

اس کے علاوہ یکم جون سے  ڈیڑھ سو افرادکےساتھ اوپن ائیر میرج ہال میں تقریبات کی اجازت ہوگی تاہم مزارات ، سنیما، ان ڈور ڈائننگ ، ان ڈور جم اور پارکس بدستور بند رہیں گے جب کہ ہفتہ اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند رہےگی۔

اعلامیے کے مطابق  یکم جون سےکھولےجانے والے سیکٹرز کا جائزہ27 مئی کولیاجائےگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔