تازہ ترین

پاک چین دوستی نے خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں اور اس دوران دونوں ممالک نے جس طرح باہمی تعلقات کو فروغ دیا ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ پاک چین دوستی کو نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر بھی سمندر سے گہری ، شہد سے میٹھی اور ہمالیہ سے بلند قرار دیا جاتا ہے۔ پاک چین دوستی نے خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے دونوں ممالک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سفارتی تعلقات نے روایتی سفارتکاری کی بجائے دونوں ممالک کے تعلقات کو دوستانہ اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاک چین دوستی کو ایک نئی جہت دینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
چائنہ پاک اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کا سب سے بڑا مظہرہے، یہ منصوبہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کا ایک شاندار منصوبہ ہے جسے بلا شبہ گم چینجز کہا جا سکتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں سی پیک کے تحت متعدد میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے اس خطے اور یہاں کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہارکیا ہے کہ آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ایک نیا عروج مل سکے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔