
تازہ ترین
وزیراعلی محمود خان کا بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت ،واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلی نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ وزیراعلی نے واقعے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
