وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کااسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرصوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں خصوصا ًضم اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں اگلے مالی سال کے لئے وفاقی حکومت کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں خیبر پختونخوا کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔