وزیر اعلی محمود خان کا سوات کے علاقہ مٹہ میں کنواں سے کمسن بچے کی لاش برآمدگی کے واقعے کا نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود نے سوات کے علاقہ مٹہ میں کنواں سے کمسن بچے کی لاش برآمدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے جلد سے جلد پتا لگا جائے کہ بچے کو کسی نے آغوا کرکے قتل کیا ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بچے کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالٰی غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔