تازہ ترین

اپرچترال شدید آندھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے  متاثرہ گھر کے مالک  اوی کے محمد ولی خان کو ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے ریلیف امدادی سامان پہنچائے گئے

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) گزشتہ رات شدید آندھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے محمد ولی خان ولد بلان خان سکنہ اوی اپرچترال کاگھر متاثر ہونے کا اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے متاثرہ گھر کا جائزہ لیا اور ہنگامی بنیادوں پر متاثر ہونے والے شخص کو ریلیف آئٹم جن میں خیمے، فوم، کمبل، رضائی، کیچن سیٹ وغیرہ شامل تھے پہنچا دیئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نےمتاثرہ گھر کےنقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کے لئے متعلقہ تحصیلدار کو جلد از جلد اپنے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ متاثرہ خاندان کو جلد از جلد امدادی چیک مل سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔