تازہ ترین

جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر کا اجتماع امیر جماعت اسلامی ضلع چترال اخونزادہ رحمت اللہ کی صدارت میں منعقد،قرارداد منظور

چترال (چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر کا اجتماع اتوار 23 مئی کو امیر جماعت اسلامی ضلع چترال  اخونزادہ رحمت اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ درج ذیل قرارداد منظور ہوئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ممنون ہیں کہ انھوں نے چترال شندور روڈ کی اہمیت و ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے گورنر ہاوس پشاور میں دیگر منصوبوں کے ساتھ چترال شندور روڈ کے افتتاح کیا ۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ افتتا ح کے بعد اب تک کام شروع نہ ہوسکا ہے۔شندور کی جو اہمیت و افادیت ہے وہ کسی سے مخفی نہیں، اورٹورازم کی اہمیت کے پیش نظر شندور تک روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت اور پورے چترال کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
لہٰذا جماعت اسلامی کا یہ اجتماع ارکان صوبائی و مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چترال شندور روڈ کے افتتاح شدہ اہم منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرایا جائے ۔ تاکہ علاقے میں ٹورازم کو فروغ ملے اور علاقے کی غربت میں کمی آنے کے ساتھ آمد و رفت کی مشکل صورتحال سے خلاصی مل سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔