تازہ ترین

 وزیر اعلی محمود خان کا حال ہی میں تبدیل ہونے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادرخان سے الوداعی ملاقات۔

پشاور(چترال ایکسپریس) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے حال ہی میں تبدیل ہونے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادرخان نے جمعرات کے روز وزیر اعلی ہاوس پشاور میں الوداعی ملاقات کی۔وزیر اعلی نے شکیل قادر کی بحیثیت چیف سیکرٹری آزاد جموں کشمیر تعیناتی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صوبے کے لئے شکیل قادر کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ شکیل قادر نے مختلف حیثیتوں میں ایک لمبے عرصے تک صوبے میں شاندار خدمات انجام دیں ہیں جنہیں ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ شکیل قادر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے کے لئے ان پر اعتماد کرنے اور رہنمائی فراہم کرنے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے شکیل قادر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ َِِ<

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔