متاثرین ریشن نالہ اہلیان نرزوم کا احتجاجی جلسہ،قرارداد کے ذریعے انتظامیہ سے ایک ہفتے کے اندر مسئلے کا حل نکالنے کی اپیل

اپرچترال(چترال ایکسپریس)جمعہ 28مئی کو متاثرین ریشن نالہ اہلیان نرزوم کا احتجاجی جلسہ زیر صدارت شاہان گنج منعقد ہوا۔جلسے میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ریشن 2013سے ریشن نالے کی تباہ کاریوں سے متاثر ہیں اُنہوں نے بجلی گھر روڈ کی تعمیر کے حوالے سے اہلیان نرزوم کی طرف سے جان ومال کی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریشن نالے میں ادارہ سی اینڈڈبلیو کی طرف سے بجلی گھر روڈ کے لیے اندر کی طرف پختہ کنگریٹ دیوار کھڑی کی جارہی ہے جسکی وجہ سے عوام میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور سی اینڈ ڈبلیو انجینئر کے غلط رویے کی وجہ سے ہمارے بڑوں کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے ہم اس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آئیندہ جمعہ سے قبل اس کو تبدیل کیا جائے تاکہ آئیندہ کسی معزز شہری سے گستاخی نہ کرسکے۔اُنہوں نے یہ مطالبہ بھی کیاکہ بجلی گھر روڈ نقشہ کے مطابق زمین کا حصول کرکے ادہ شدہ مقررہ سائڈپر تعمیر کیا جائے بصورت دیگر مقابل میں غربی جنوبی جانب اتنی ہی دیوار تعمیر کی جائے بعد میں اس حساس جگہ پر اتنی ہی دیوار بنائی جائے یا اس مخصوص ایریے کو کھلا چھوڑدیا جائے۔
مقررین نے کہا کہ نمائندگان نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مستوج کو اس حوالے سے اپنی گزارشات اور تحفظات گوش گزار کیں۔اُنہوں نے جلد انکوائری کا حکم دے دیا اور کام بند کرنے حکم دیا۔مقررین نے اس اُمید کااظہار کیاکہ انتظامیہ ایک ہفتے کے اندر عوام کو مطمئین کرینگے۔
جلسے میں فیصلہ ہوا کہ اگلے جمعہ دوبارہ عوام اس حوالے سے اپنی آئیندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔مقررین نے بذریعہ قرارداد حکام سے اپیل کی کہ 4جون2021سے پہلے مسئلے کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کریں بصورت دیگر وہ آئیندہ جمعے اپنا احتجاجی جلسہ ریشن میں منعقد کریں گے۔جلسے سے نادر بیگ،عبدالرب،سید سردار حسین شاہ،اکبر حسین،ڈاکٹر ولی خان،عارف اللہ،محمد نبی خان اورسردار جناح نے خطاب کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔