پاکستان تحریک انصاف کے سنیٹر فلک ناز چترالی کو قومی کمیشن برائے خواتین کا چیئر پرسن منتخب کر لیاگیا

چترال(چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف کے سنیٹر فلک ناز چترالی کو قومی کمیشن برائے خواتین کا چیئر پرسن منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے گذشتہ دنوں جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ”قومی کمیشن برائے خواتین“ کے چیئر پرسن کے تقرر کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن نے 28مئی 2021کے اپنے اجلاس میں سنیٹر فلک ناز چترالی کو قومی کمیشن برائے خواتین (National Commission on the Status of Women) کا چیئر پرسن منتخب کر لیا ہے۔ فلک ناز چترالی کی اس اہم قومی ادارے کی سربراہی چترال کے لئے ایک اور اعزاز ہے۔

درایں اثناء سنیٹر فلک ناز چترالی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اس تقرری پر پارٹی لیڈر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔