تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کااپر چترال یارخون میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے کے واقعے میں نو افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپر چترال کے بالائی علاقہ یارخون میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے کے واقعے میں نو افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے جان بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالٰی جان بحق افراد کے لواحقین کو اپنے پیاروں کے اچانک بچھڑنے کا صدمہ صبرو استقامت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
قبل ازیں وزیر اعلی نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اپر چترال کی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو جلد سے جلد موقع پر پہنچنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
درایں اثناء وزیر اعلی پشاور کے علاقہ حسن گڑھی میں سڑک کے ایک حادثے میں چار افراد کے جان بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے اللہ تعالٰی مرحومین کی معفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔