یارخون اوناج پل گاڑی حادثے کے چار افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی جبکہ پانج تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)یارخون اوناج پل گاڑی حادثے کے چار افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی جبکہ پانج تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی لوئر چترال سے ریسکیو1122کی ٹیم ریکوری وہیکل کے ساتھ جائے حادثے پر پہنچ گئی اور دریائے سے حادثے کی شکار گاڑی باہر نکالی۔گاڑی کے اندر تین لاشیں بھی برامد ہوئی جبکہ ایک لاش نزدیکی گاؤں سے مقامی لوگوں نے برآمد کرلی تھی۔
ریسکیو اپریشن میں آغا خان ایجنسی فار ہیبٹاٹ (اکاہ) کے رضاکاروں نے بھی حصہ لیا اور جان بحق افراد کو دریاسے نکالنے کے ساتھ گاڑی ریکور کرنے میں بھی مدد کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔