تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کا شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کی سکیورٹی سکواڈ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

حملہ شرپسندی کا بزدلانہ قدم قرار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کی سکیورٹی سکواڈ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شرپسندی کا بزدلانہ قدم قرار دیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی کا واقعے میں ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار کے جان بحق ہونے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی
درایں اثناء وزیر اعلی نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ لدھا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھی دو بچوں کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔