تازہ ترین

گرم چشمہ میں بے تحاشہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے صرف دو ٹریفک پولیس اہلکار ناکافی ہیں۔ڈی پی او صاحبہ ٹریفک عملے میں اضافہ کریں۔نصرت الہٰی

چترال (چترال ایکسپریس)نصرت الٰہی صدر ھدیتہ الھادی ضلع چترال (لوئر)نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بد قسمتی سے پورے چترال میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں خاص کر تحصیل لٹکوہ جو کہ ضلع چترال کا دوسرا بڑا سیاحتی، تجارتی اور زرعی مرکز ہونے کے باوجود یہاں کی سڑکیں نہایت خستہ حالی کا شکار ہیں بار بار حکومتی اعلانات اور افتتاح کے باوجود اب تک کام کا شروع نہ ہو نا اور سابقہ روڈ قلیوں کو دوسرے مقامات میں ٹرانسفر کرنا مزید چترال گرم چشمہ مین روڈ کی بربادی کا سبب بن رہا ہے،
اُنہوں نے کہا کہ تجارتی سیاحتی اور زرعی مرکز ہونے کی وجہ سے تحصیل لٹکوہ گرم چشمہ میں بے تحاشہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے صرف دو (2) ٹریفک پولیس اہلکار ناکافی ہیں جسے قیمتی جان اور مال کی ضیاع کا خدشہ ہر وقت موجود ہے اُنہوں نے اس اس نقصان سے محفوظ رہنے کیلئے علاقے کے عوام الناس کی طرف سے ڈی پی او لوئر چترال محترمہ ثونیہ شمروز صاحبہ سے ٹریفک عاملہ میں اضافے کی استدعا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔