اپرچترال ٹیچرز ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ زیرصدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپرچترال منعقد

اپرچترال (ذاکر محمد زخمی)اپرچترال ٹیچرز ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج،ڈی ایچ او اپر چترال،ای ڈی او میل اپر چترال اور اے،ڈی،اوز میل فیمل اپر چترال نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ اپر چترال کے تمام تعلیمی اداروں کے جملہ سٹاف کے لئے ویکسین لازمی قراردیا گیا اورجملہ سٹاف مقررہ ویکسینیشن سنٹرزمیں جاکر ویکسین لگانے کے پابند ہونگے او رتمام ویکسینیشن سنٹرز میں ٹیچرز کے لئے ویکسینیشن ڈیسک /کاونٹربنایا جائے گا۔ ڈی ایچ او اپر چترال ٹیچرز ویکسینیشن پروگرام کے تحت ٹیچرز ویکسینیشن سنٹرز میں ڈیسک/کاونٹر اور بینز بنانے کا پابند ہوگاتاکہ جملہ ٹیچرز کے لئے ویکسینیشن کے عمل میں آسانی ہوسکے۔ ٹیچرزویکسینیشن مہم کے تحت اپر چترال میں 1700مرد اساتذہ اور700فیمل اساتذہ ویکسین لگوائیں گے۔۔ ٹیچرز ویکسینیشن پروگرام کے تحت 2جون کوکیٹیگری ڈی ہسپتال بونی میں ایک سو اساتذہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ ہوا۔ جس کے لئے ای ڈی او میل اورای ڈی او فیمل کو ہدایت کی گئی کہ وہ اساتذہ کوکیٹیگری ڈی ہسپتال بونی کی طرف متحرک کر سکیں۔۔ میٹنگ میں ڈی ایچ او اپر چترال کو ہدایت کی گئی کہ وہ اساتذہ کی ویکسینیشن کے لئے لاسپور اور بانگ یارخون میں اپنا موبائل ٹیم بھیجے تاکہ دور درازکے اساتذہ کورونا ویکسین سے مستفیدہوسکیں بعد ازان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور دوسرے شراکاء میٹنگ کے ساتھ کورونا ویکسینیشن سنٹر بونی کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود سہولیات کو تسلی بخش پایا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔