پرگاڑ شیشی کوہ مسجدسکول میں بچے پر تشد میں ملوث استاد کے خلاف مقدمہ درج،نوکری سے معطل

دروش(چترال ایکسپریس)پرگاڑ شیشی کوہ میں مسجد سکول کے ایک بچے پر استاد کی طرف سے مبینہ تشدد اور پولیس سے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے واقعے میں ملوث استاد کو معطل کرکے واقعے کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز تحصیل دروش کے شیشی کوہ کے گاؤں پرگاڑ میں گورنمنٹ مسجد سکول میں پیش آیا اور اسکی اطلاع بذریعہ ایس ڈی ای او پاکر جمعہ کے روز ہی محکمہ تعلیم کے افسران نے سکول کا دورہ کرکے واقعے کے بارے میں تفصیلات حاصل کرلیا تھا۔
واقعے کے حوالے سے دروش پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کی ایف آئی آر جمعرات کے روز ہی درج ہوچکی تھی جس میں 34-37سی پی اے کے دفعات لگائے گئے ہیں تاہم ملزم (پی ایس ٹی حمید الحسن)نے گرفتاری سے پہلے ہی بی بی اے حاصل کرچکا تھا جس کی وجہ سے ملزم کو گرفتار نہ کرسکا۔محکمہ تعلیم نے مذکورہ واقعے میں ملوث استاد کو معطل کرکے دورکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ تین دنوں کے اندر انکوائری مکمل کرکے اپنی رپورٹ محکمہ کو پیش کریگی۔جمعہ کے روز متاثرہ بچے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسکی وجہ سے صارفین کا سخت رد عمل بھی سامنے آرہا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔