چپس) (CHEPS نے اپنی سالگرہ ماحولیات کے عالمی دن کے نام کردی

بونی(چترال ایکسپریس)چپس) (CHEPS نے ہفتے کی شام اپنی سولویں سالگرہ ماحولیات کے عالمی دن کے نام کرکے بونی میں ایک یادگار تقریب منعقد کی۔
پروگرام کا انعقاد چیئر مین چپس) (CHEPS رحمت علی جعفر دوست نے اپنی رہائش گاہ پر رکھی تھی‘ جس میں بچوں اور نوجوانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
5 0 جون 2005 کو بونی گول قاسماندہ میں ”Cleanliness Drive” رکھ کر سو سائٹی کی باقاعدہ بنیاد رکھی گئی تھی۔ چپس) (CHEPS علاقائی اور قومی سطح پہ ماحولیات، صفائی، اور معاشراتی اگاہی دینے میں ایک موثر اور فغال ادارہ ہے۔

5 0 جون پوری دنیا میں ماحولیات کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے‘ اس سال پاکستان کو بین لاقوامی سطح پہ اس دن کی میزبانی کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔

اس سال کا تھیم ”ماحولیاتی نظام کی بحالی“ تھی۔ جس کو پاکستان بھر میں اسماعیلی کمیونٹی نے ”اسماعیلی سیوک“ پروگرام کے زیرِسایہ منائی۔ جبکہ اپر چترال میں چپس) (CHEPS کے اشتراک سے یہ پروگرام منعقد کی گئی۔

چپس) (CHEPSنے اپنا تھیم دو مقامی پرندے Thrush ” ”جسکو کہوار زبان میں سوسُورُ وک اور Chief” ”Chaffجسے چیلینگی کہا جاتا ہے‘ کی تحفظ کے لیے نوجوانوں میں آگاہی کے طور پر رکھا تھا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی سپرنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال اپرچترال ڈاکٹر فرمان ولی‘ جبکہ مہمان گرامی چترال کے پہلے اکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل منتظر علی تھے۔ دیگر شرکاء میں میجر ساجد علی اور مُکھی نامدار قاسماندہ دلبر علی شریک ہوئے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں نے ماحولیات کی اہمیت اور اسکی نزاکت پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر فرمان ولی نے کہا ”انسان جب من سے پاک ہوتا ہے تو اس کا ماحول خودبخود صاف ہوجاتا ہے“۔

منتظر علی کا کہنا تھا ”ہم اگر خود کو صاف رکھیں اور صفائی کو فوقیت دے تو اس سے ماحولیات پر نہایت ہی اچھا اثر پڑے گا“۔

اس کے علاوہ پروگرام میں توجہ کا مرکز ڈاکٹر فرمان ولی کے ننھے صاحبزادے اور لکھاری فہم علی رہے، جو ماحولیات پر اپنی پہلی کتاب ترتیب دے رہے ہیں۔ اس کتاب میں فہم علی نے ماحولیات اور اس کے اقسام پر جامع روشنی ڈالی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔