وزیر اعلی محمود خان کا گھوٹکی کے قریب ٹرین کے حادثے پراظہار افسوس ،واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار ۔

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گھوٹکی کے قریب ٹرین کے حادثے پراظہار افسوس کرتے ہوئےواقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اس حادثے کو انتہائی اندوہناک واقعہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے دعا کی ہے اللہ تعالٰی متاثرہ خاندانوں کو اپنے پیاروں کے ناگہانی بچھڑنے غم صبر استقامت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔
وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔