
تازہ ترین
وزیر اعلی محمود خان اپر کوہستان میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع اپر کوہستان میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
