تازہ ترین

گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے جو سڑکوں کی تعمیر کا افتتاح کیا۔اس کے ثمرات آنا شروع، ممبر این ایچ اے مہیش کمار چترال کے دورے پر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیر اعظم اور پی ٹی ائی حکومت کی چترال کے ساتھ خصوصی دلچسپی۔گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے جو سڑکوں کی تعمیر کا افتتاح کیاتھا اس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔ ممبر این ایچ اے (نارتھ)مہیش کمار وزیر اعظم عمران کی خصوصی ہدایت پر چترال کے دورے پر ہیں جوکہ مختلف روڈوں کا جائزہ لینے کے ساتھ لواری سے شندور تک دورہ بھی کرینگے۔
ممبر این ایچ اے(نارتھ) مہیش کمار ڈی سی اپر اور لوئر چترال سے ملاقات کرینگے۔اور چترال میں روڈوں کی خراب صورت حال پر کھلی کچہری سے خطاب بھی کرینگے۔اور رپورٹ جلدوزیر اعظم کوپیش کریں گے۔لوئر چترال میں آن لائن کھلی کچہری جمعرات کے روز گیارہ بجے منعقد ہوگی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ان خستہ حال روڈوں پرجلد کام شروع ہوگا۔اور سنٹرل ایشیاء تک روٹ کھول دیاجائیگا جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔
پی ٹی آئی رہنما سرتاج احمد خان اور ایم پی اے ہدایت الرحمن نے رامیش کمار سے ملاقات کی۔سرتاج احمد نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان وفاقی،صوبائی حکومت،معاون مخصوصی ایم پی اے وزیر زادہ,ایڈیشنل سیکرٹری پی ٹی آئی ملاکنڈ اسرار صبور،ایم این اے ایم پی اے صاحبان اور کمشنر ملاکنڈکی کی طرف سے کوششوں کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں چترال کے خستہ حال سڑکوں پرکام شروع ہوکر تکمیل کو پہنچے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔