تازہ ترین

شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے پولیو مہم کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اپر چترال کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اپر چترال میں پولیو قطرے پلانے کا مہم کامیابی کے ساتھ رواں دواں اور اس سلسلے میں پولیو ورکرز اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے پولیو مہم کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اپر چترال کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا۔ مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس میں پولیو ورکرز سے ملے اور ان کے معمول کے کاروائی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پر پولیو ورکرز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے جملہ عوام سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی تاکید بھی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔