تازہ ترین

اپر چترال گریڈ اسٹشن پر عملی طور کا شروع۔ کی جائے۔صدر تحریکَ تحفظ حقوق اپر چترال مختار احمد سنگینؔ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)صدر تحریکِ تحفظ ِ حقوق اپر چترال مختار احمد سنگینؔ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگست 2021 تک اپر چترال گریڈ اسٹیشن پر کام شروع نہ ہونے کی صورت میں تحریکِ حقوق اپر چترال بھر پور احتجاجی مہیم چلائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم۔این۔اے چترال گزاشتہ دوسالوں سے اپر چترال کے عوام کو متعدد بار ٹیلی فون کے ذریعے اور پبلک میٹنگ کے ذریعے خوشخبری سنا دی تھی کہ ان کے کوششوں سے اپر چترال کی بجلی کے مسلے کو دور کرنے کے لیے گریڈ اسٹیشن منطور ہوئی ہے او31 مئی 2020کو اپنے بونی کے دورے کے دوران عوام کے موجودگی میں 15کروڑ روپے منظور ہو کر اکاونٹ منتقل ہونے کے نوید بھی سنائی تھی۔اور کرونا وبا کی شدت ٹوٹنے کے بعد کام شروع ہونے کا عندیا دیا تھا۔لیکن2021میں اس کے بارے مکمل خاموشی معنی خیز ہے اس وقت اللہ کے فضل سے کرونا کی شدت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے اور کوئی بہانہ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اپر چترال کے صارفینِ بجلی ہر سال دستمبر کے بعد لوڈ شیڈنگ کے عذاب سہتے ہوئے باربار احتجاج سے تنگ اگئے ہیں۔ اور اُس وقت ہر تحریک بھی ناکام ہوتی ہے ساتھ انتظامیہ کے لیے بھی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔تحریک حقوق اپر چترال اب دستمبر اور شدید لوڈ شیڈنگ کے انتظار کیء بیغر اگست2021تک احتجاج کی پلان کریگی۔ انہوں نے ا یم۔این،اے چترال محترم عبد الاکبر چترالی سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ وہ اپنے وعدے ایفا کرتے ہوئے اپر چترال کا دیرانہ مسلہ حل کریں بصورت دیگر اپر چترال کے عوام تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال کے پلیٹ فارم سے احتجاجی مظاہرے شروع کریگی جو کہ اگست کے مہینے سے شیڈول ہوگا۔ مختار احمد نے مزید کہا کہ اپر چترال کے صارفینِ بجلی گزاشتہ دوسالوں سے بدترین لوڈ شیڈنگ سے تنگ اگئے ہیں۔ اور سردیوں میں نظام زندگی مفلوج ہوتی ہے۔ سکول کے بچے بچیاں اس سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور یہ ایک سنجیدہ مسلہ ہے ایم۔این۔اے چترال کو اس پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔