تازہ ترین

صفائی مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور ٹی ایم اےموڑکہو کے زیر اہتمام موڑکہو اور بونی میں صفائی مہم

اپرچترال(چترال ایکسپریس)صفائی مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور ٹی ایم اےموڑکہو کے زیر اہتمام موڑکہو اور بونی کے مختلف کاروباری اور پبلک مقامات میں صفائی کے حوالے سےسرگرمیاں عمل میں لائی گئی۔ بونی بازار میں عارضی تجاوزات ہٹادئے گئے اور موڑکہو کے بازاروں اور پبلک مقامات میں کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے ان کو تلف کردیئے گئے۔۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے ہیڈکوارٹر بونی میں عارضی تجاوزات ہٹادیئے اور دکانداروں کو آئندہ کے لئے تجاوزات کے حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایات کی۔ اس طرح موڑکہو کے مختلف مقامات میں ٹی،ایم،او موڑکہو کے زیر اہتمام صفائی مہم عمل میں لائی گئی اور کوڑا کرکٹ اکھٹا کرکے ان کو تلف کردیئے گئے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔