تازہ ترین

مڈکلشٹ تنازعے کے سلسلے میں ڈی پی او آفس لوئر چترال میں تنازعہ کے دونوں فریقین کے نمائندگان اور علاقہ کے سفید ریشان کا مشترکہ جرگہ

چترال(چترال ایکسپریس)مڈکلشٹ تنازعے کے سلسلے میں جمعہ11جون کو ڈی پی او آفس لوئر چترال میں تنازعہ کے دونوں فریقین کے نمائندگان اور علاقہ کے سفید ریشان کا ایک مشترکہ جرگہ منعقد ہوا۔جرگہ میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان ،ڈی آرسی دروش کے سیکرٹری سید فرید جان ایڈوکیٹ اورڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ (DSB) کے انچارچ منیر الملکبھی موجود تھے۔جرگہ میں مشاورت کے بعد فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ تمام ترتنازعات جرگے کے ذریعے افہام وتفہیم سے حل کئے جائینگے اورجرگہ کے فیصلے تک دونوں فریقین پُرامن رہینگے۔جرگہ ممبران اور فریقین کے مابین رابطہ کاری کے فرائض ڈی آر سی دروش سرانجام دیگا۔جرگہ ممبران ایک ایسا جامع فیصلہ کرینگے جودونوں فریقین کو قابل قبول ہوگا۔جرگہ میں مڈاکلشٹ فریق کی طرف سے ظاہر ناظم،شیر نذیر منیجر،ممبر وغیرہ اور بلپنج فریق کی طرف سے حاجی انظر گل،ناظم شیر،محمد طارق،حاجی آیاز،خطاب ودیگر شریک ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔