تازہ ترین

اپر چترال پولیس لائین میں نئے بھرتی شدہ ریکروٹس کے والدین کے لئے پررونق تقریب کا اہتمام

اپر چترال(چترال ایکسپریس) جمعہ 11جون کو ار پی او ملاکنڈ عبدالعفور افریدی کی ہدایت پر نئی بھرتی ہونے والے ریکروٹس کے والدین کو پولیس لائن اپرچترال مدعوکیا جاکر ایک پررونق تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ نیا ضلع بننے کے بعد محکمہ پولیس میں یہ پہلی بھرتی تھی۔جس میں 137 اہلکار جن میں 8خواتین بھی شامل ہیں جو مختلف ٹسٹ اور انٹرویو کے مراحل سے گزر کر پولیس فورس کا حصہ بن گئے۔
تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال ذولفقار علی تنولی نے خطاب کرتے ہوئے نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی اور اپنے مختصر خطاب میں کے پی کے پولیس کا حصہ بننے پر اپنے ڈیوٹی خوش اسلوبی محنت اور بہادری سے کرنے کے حوالے سے ڈی آئی جی کا پیغام پہنچایا۔والدین نے ڈی آئی جی کی جانب سے پولیس لائن اپرچترال میں تقریب منعقد کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرانے پر ار پی او ملاکنڈ اورڈی پی او اپر چترال کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد شرکاء کے لئے چائے کا بندوبست کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔