ضلع اپر چترال کا رابطہ منقطع؛ چترال گلگت روڈ ریشن کے مقام پر دریا برد

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اپر چترال ریشن کے مقام پر چترال شندور روڈ دریا برد ہونے کی وجہ سے مرکزی شاہراہ کے ذریعے ضلع اپر چترال کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے مستوج میں جمعہ اور ہفتے کے درمیانی شب طغیانی زیادہ ہونے کی وجہ قریبی زمینات کے کٹاؤ میں تیزی آئی اور دریائے نے چترال شندور روڈ کو بھی متاثر کر دیا ہے جسکی وجہ سے ٹریفک بند ہوگئی ہے۔ اس مقام پر دریاکے کٹاؤ کی وجہ سے مقامی لوگوں کے قیمتی اراضی، مکانات وغیرہ بھی دریا برد ہوچکے ہیں جبکہ مکینوں نے اپنے آباد گھروں سے ملبہ اور گھریلو سامان محفوظ مقام پر منتقل کرکے اپنی آنکھوں کے سامنے گھروں کو دریا برد ہوتے دیکھا ہے۔ ریشن میں دریا میں طغیانی کی وجہ سے زمین کے کٹاؤ کا یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے جاری رہا، مقامی لوگوں نے بار بار اس جانب توجہ دلانے کی کوشش کی مگر مناسب اور بروقت توجہ نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کے گھر اور جائیداد صفحہ ہستی سے مٹ گئے بلکہ مرکزی شاہراہ بھی کٹاؤ کی زد میں آکر نہ صرف اپر چترال کا ضلع اپنے ہی صوبے سے کٹ چکا ہے بلکہ دو صوبوں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کا رابطہ بھی منقطع ہے۔ ہفتے کے روز دونوں طرف سے بڑی تعداد میں گاڑیاں ریشن کے مقام پر محصور ہو کر رہ گئیں۔

کچھ روز قبل شادر کے مقام پر دریا مستوج کے رخ کو تبدیل کرنے کیلئے کام کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ مناسب منصوبہ بندی اور مطلوبہ تکنیکی مہارت کے فقدان کی وجہ سے بری طرح ناکامی کا شکار ہو گیا، اس طر ح قومی خزانے سے خطیر رقم بھی دریا کی نذر ہوگئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔