
تازہ ترین
اپر چترال کا زمینی رابط سڑک فوری طور پر بحال کی جائے۔ سلیم خان
ّ چترال(چترال ایکسپریس)صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پی پی پی خیبرپختونخوا سلیم خان نے ایک اخباری میں میں کہا ہے کہ اپر چترال کا واحد روڈ ریشن کے مقام پر دریا بردہو گیا ہے جس کی وجہ سے اپر چترال کا زمینی رابطے پورے ملک سے منقطع ہوا چکا ہے۔ اگر اس روڈ کو بچانے کیلئے بروقت کوشیش کی جاتی تو آج یہ نوبت نہ اتا۔ یہ روڈ این ایچ اے کے پاس ہے مگر این ایچ اے والے خواب خرگوش کی نیند لیکر سویے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس غفلت میں ھمارے عوامی نمائندے یعنی ایم این اے اور ایم پی ایز اور اپر چترال کا ضلعی انتظامیہ بھی برابر کے شریک ہیں۔ اگر مذکورہ روڈ کی فوری بحالی مستقیل بنیادوں پر نہ کی گئی تو ہم عوام کو لیکر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
