تازہ ترین

اپر چترال روڈ کی بحالی کے لئےایم پی اے وزیرزادہ کو ششیں کر رہے ہیں. روڈ جلد بحال کیا جائے گا۔آفتاب ایم طاہر

چترال(چترال ایکسپریس)اپر چترال روڈ کی بحالی کے لئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ کو ششیں کر رہے ہیں انشاء اللہ روڈ جلد بحال کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی وزیر زادہ نے اپنی ذاتی کو ششوں سے دریا کا رخ تبدیل کر نے کے حوالے سے عملی اقدامات کئے تھے لیکن دریاء کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے رخ تبدیل نہ کیا جا سکا۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصاف اپر چترال کے جنرل سیکرٹری آفتاب ایم طاہر نے اپر چترال کے روڈ کی بندش پر بیان دیتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ چترال بونی مستوج روڈ وفاقی حکومت کے ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کی جا چکی ہے اور روڈ کی کشادگی کے ٹینڈرز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔ لیکن اسی دوران دریائے یار خون نے ریشن کے مقام پر سڑک بہا لے گیا چونکہ این ایچ اے کی طرف سے کام شروع ہونے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے اس لئے ہم نے صوبائی حکومت سے پی ڈی ایم اے کے ذریعے درخواست کی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر روڈ کی بحالی ممکن بنائی جائے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ مسلسل صوبائی حکومت سے رابطے میں ہیں اور انشاء اللہ جلد ہی روڈ کی بحالی عمل میں لائی جائیگی جس سے ان عناصر کے منہ بند ہو نگے جو ہر مسئلہ کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہاہ وقتی طور پر مسائل آتے رہتے ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت اپر چترال میں بھی دوررس اور دیرپا منصوبہ بندی کے ذریعے آمد و رفت کی سہو لیات کی فراہمی پر کام کر رہی ہے اور چترال مستوج شندور روڈ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اس منصوبے کی تکمیل سے انشاء اللہ مستقل بنیادوں پر سفری مشکلات ختم ہو جائیگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔