تازہ ترین

سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید سردار حسین شاہ کا مولانا محمد اشرف کی وفات پررنج اور دکھ کا اظہار

بونی ( چترال ایکسپریس) ضلع بالائی چترال بونی سے پیپلز پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید سردار حسین شاہ نے چترال کی معروف شخصیت مولانا محمد اشرف کی وفات پر بے حد رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ( مرحوم ) مولانا محمد اشرف کے انتقال کو چترالی قوم کےلئے بڑا سانحہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نےتعزیاتی پیغام میں کہا ہے کہ ( مرحوم ) کی شخصیت کے کئی ایک پہلو تھے جوکہ اُنہیں دوسری تمام شخصیات سے ممتاز کرتے ہیں ۔ آپ جنگ آزادی کشمیر کے نامور مجاہدوں کی پہلی صف کے علم بردارتھے ، آپ ایک دینی عالم تھے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ ایک ایسے دور اندیش استاد تھے جس نے ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی ، کرنل اکرام اللہ اوریوسف شہزاد جیسے ستاروں کی پرداخت کی کہ جن کی وجہ سے آج چترال دنیا سے متعارف ہوا ہے ۔ اُن کی دور اندیشی اورفہم و فراست کے حوالے سے اُن کے صاحبزادہ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی کی تعلیم و تربیت سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مرحوم کتنا علم دودست شخص تھے کہ جس نے اپنی بہترین رانمائی سے چترال کے لئے ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کی صور ت میں علم کا ایک سدا بہار خزانہ دیا ۔ مولانا صاحب چترال کے ایک دورافتادہ علاقے میں پیدا ہوئے لیکن آپ کی دانش اورفہم و ادراک کے ہالے میں جوبھی آیا علم وہنر سے مالامال ہوا ۔ مولانا صاحب کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید صدیوں میں بھی پُر نہ ہو ۔
میں اس رنج و الم کی گھڑی میں ڈاکٹر عنایت للہ فیضی صاحب اور اُ ن کے تمام اہل خانہ کےغم میں برابر کا شریک ہوں ۔ درگاہ رب العزت میں دعا ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔