تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں، تیز ہواو ¿ں اور دیگر حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں، تیز ہواو ¿ں اور دیگر حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔ درایں اثنا ءوزیر اعلی نے ریسکیو اداروں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو بر وقت امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔